الجزیرہ سے ارنا کی ہفتہ کی صبح کی رپورٹ کے مطابق صہیونی آرمی ریڈیو نے مزید کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے شمالی محاذ میں لگی آگ ابھی تک بجھی نہیں ہے اور حزب اللہ بدستور اسرائیلی فوج کی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔
قبل ازیں عبرانی ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کے راکٹ حملوں اور آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹنگ کی چار ٹیموں کی کوششوں کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین میں برعام نامی کے علاقے میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کی اطلاع دی تھی۔
ارنا کے مطابق لبنان کی حزب اللہ نے گذشتہ چند ماہ کے دوران غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے بھیانک جرائم اور اس علاقے میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے بعد مقبوضہ علاقوں کے شمال میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بارہا حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
اب تک دسیوں ہزار صہیونی مزاحمتی فورس کے حملوں کے خوف سے لبنانی سرحدوں کے قریب واقع غیر قانونی بستیوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔