لبنانی مزاحمت کے میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ اس میزائل حملے میں جنوبی لبنان کی سرحد پر واقع "برکہ ریشا" صیہونی فوجی چھاونی کو نشانہ بنایا گيا۔
اس کے ساتھ ہی صیہونی ذرائع نے بتایا ہے کہ مغربی الجلیل میں واقع زرعیت اور عبر العرامشہ کالونیوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے ۔ یہ دونوں کالونیاں جنوبی لبنان کی سرحد سے قریب ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے حملوں سے صیہونی حکام اور آباد کاروں کی نیند اڑ چکی ہے۔
حملوں کی شدت کی وجہ سے صیہونی حکام بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہے اسی لئے صیہونی کابینہ کے شدت پسند رکن اور وزير خزانہ بزالل اسموتریچ نے گزشتہ بدھ کو نیتن یاہو سے مطالبہ کیا تھا کہ لبنان پر حملے کئے جائيں۔
حزب اللہ لبنان نے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جارحیت کے آغاز کے بعد سے شمالی مقبوضہ فلسطین پر صیہونی ٹھکانوں پر حملے شروع کئے تھے جو اب تک جاری ہيں۔
حزب اللہ کے حملوں کے خوف سے دسیوں ہزار صیہونی آبادکار جنوبی لبنان کے قریب واقع کالونیوں سے بھاگ چکے ہیں۔