حزب اللہ نے رامیم فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا جہاں صیہونی دشمن کے افسروں اور فوجیوں کی بڑی تعداد تعینات تھی۔ اس کے علاوہ مقبوضہ جولان کے معالیہ گولانی فوجی اڈے پر بھی ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا۔
صیہونی کالونی نطوفعہ کے اطراف واقع صیہونی فوجیوں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا گیا۔
الطیحات علاقے کو بھی حزب اللہ نے راکٹ سے نشانہ بنایا اور الناقورہ بحری اڈے پر بھی توپخانے سے حملہ کیا۔
شایع ہونے والی تصاویر کے مطابق، ان تمام علاقوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور ہر جگہ سے دھواں اٹھ رہا ہے یا پھر شدید آگ لگی ہوئی ہے۔
صیہونی آبادکاروں میں حزب اللہ کے حملوں سے بری طرح دہشت پھیل گئی ہے۔