ماسکو سے ارنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق نمائش کی افتتاحیہ تقریب ماسکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر اتاشی اور معروف فنکاروں کی شرکت سے منعقد ہوئی جس میں شاہنامہ فردوسی کی تھیم پر تیار کئے جانے والے 40 مجسموں اور 30 پینٹنگس کی رونمائی کی گئی۔
اس تقریب میں ماسکو میں ایران کے کلچرل اتاشی نے "نسیم مشرق " کے زیر عنوان اس نمائش کے اہتمام کی قدردانی کی اورکہا کہ ہم ایران آرٹ اور کلچر کی متعارف کرانے پر استاد سرگئی فئوفانوف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ماسکو میں ایران کے کلچرل اتاشی مسعود احمد وند نے بتایا کہ فئوفانوف نے چند برس قبل مشہد میں اپنے فنپاروں کی نمائش کی تھی اور انہیں فرودوسی پر بہترین فنپارے پیش کرنے پر نشان فردوسی سے نوازا گیا تھا۔
روسی مصور اور مجسمہ ساز فئوفانوف نے اس تقریب سے خطاب میں بتایا کہ وہ ایران کی تہذیب ز ثقافت کے عاشق ہیں اور فردوسی پر برسوں سے کام کررہے ہیں۔
اس تقریب سے روس کے دیگر معروف فنکاروں نے بھی اپنے خطاب میں ایران کی تہذیب و ثقافت اور فردوسی نیز شاہنامے کی ممتاز خصوصیات پر روشنی ڈالی ۔
ماسکو میں شاہنامہ فردوسی کی تھیم پر معروف روسی مصور اور مجسمہ ساز سرگئی فئو فانوف کے فنپاروں کی یہ نمائش 27 جون تک جاری رہے گی۔