ارنا کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم سیکریٹریٹ نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین کو آزاد ملک کی حیثیت سے تسلیم کرنے کی یورپی ملکوں کی تحریک ایک مثبت بین الاقوامی تبدیلی ہے۔
میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ اسپین کے وزیر اعظم کی جانب سے فلسطین کو آزاد ملک کی حیثیت سے تسلیم کرنے کی محکم حمایت کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اسپین جیسے یورپی ملکوں کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کیا جانا بہت خوش آیند ہے
میاں شہباز شریف نے اسی کے ساتھ رفح میں فلسطینی مہاجرین کے خیموں پر صیہونی حکومت کی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپین جیسے ملکوں کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کیا جانا سرزمین فلسطین پر صیہونیوں کے ناجائز قبضے اور ملت فلسطین کے خلاف تاریخی ظلم کی مخالفت ہے۔
انھوں نے کہا کہ غزہ میں صیہونیوں کے جرائم کا سلسلہ بند ہونا چاہئے اور ہم اس صورتحال کے خلاف ہیں اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
میاں شہباز شریف نے کہا کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ اسپین نے فلسطین کو آزاد مملکت کی حیثیت سے تسلیم کرلیا ہے ۔ اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی عوام کے رنج و الم کی پر خاموش نہیں رہ سکتا۔