صوبہ مشرقی آذربائیجان/ ارنا- تازہ رپورٹوں کے مطابق، جائے حادثہ کے اطراف کے قصبوں اور دیہی علاقوں کے رہنے والوں نے بتایا ہے کہ ہیلی کپٹر علاقے کے دیزمار جنگلوں میں ہارڈ لینڈنگ پر مجبور ہوا ہے۔

مقامی لوگوں نے ارنا کے رپورٹر کو بتایا ہے کہ کچھ آوازیں انہیں سنائی دی ہیں۔

20 امدادی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔ امدادی ٹیمیں ڈرون طیاروں اور ٹرینڈ کتوں کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ مسلح افواج کے کمانڈو اور خصوصی فوجی دستے بھی ریسکیو مشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

علاقہ پہاڑی ہے اور کوہرا شدید ہے۔