فلسطین الیوم کے مطابق غزہ وزارت صحت نے جمعے کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 قتل کیے ہیں جس کے نتیجے میں 31 افراد شہید اور 56 زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ کی وزارت کا کہنا ہے کہ متعدد افراد اب بھی تباہ شدہ مکانات کے ملبے کے تلے دبے ہوئے ہیں اور ان تک امدادی کارکنوں کی رسائي ممکن نہیں ہے۔
صیہونی حکومت نے اپنے مجرمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے وسطی غزہ کے النصیرات کیمپ میں واقع ایک اسکول پر بمباری کی جس کے دوران متعدد افراد شہید ہوئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق تازہ شہادتوں کے بعد 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد تعداد 35 ہزار 303 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 79 ہزار 261 افراد اب تک زخمی ہوچکے ہیں۔