ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ سی این این کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجی النقب کے خفیہ عقوبت خانے میں فلسطینی جنگی قیدیوں کو ایذائيں دے رہے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اس سلسلے میں ایکس پیج پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ امریکی اور صیہونی حقوق بشر ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، ایک کو النقب میں اور دوسرے کو گوانتامو اور ابوغریب میں دیکھا جاسکتا ہے۔