الجزیرہ نے اس سلسلے میں اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ " جبل الجرمق" نامی علاقے میں صیہونی چھاونی " میرون" واقع ہے جہاں حزب اللہ نے میزائلوں کی بارش کی۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی بتایا ہے کہ لبنان سے 10 میزائل میرون چھاونی پر فائر کئے گئے ہيں۔
ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کے میزائلوں کے نشانے پر لگنے کے فوٹیج بھی شائع کئے ہیں۔
میرون چھاونی پہلے بھی کئی بار حزب اللہ کے نشانہ پر آ چکی ہے۔