نیویارک (ارنا) امریکی پولیس نے ملک کی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حامی اسرائیل مخالف طلبہ کو دبانے کے سلسلے میں ورجینیا یونیورسٹی کے 91 اور یونیورسٹی آف ٹیکساس کے 6 طلبہ کو گرفتار کرلیا۔

  ورجینیا ٹیک یونیورسٹی میں پولیس نے یونیورسٹی کے ایلومنائی لائف سینٹر کے لان میں احتجاجی خیمے میں طلباء سمیت 90 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

یونیورسٹی آف ورجینیا کے مطابق گرفتارہونے والوں میں 54 افراد ورجینیا ٹیک کے موجودہ طالب علم ہیں، اور ان سب پر یونیورسٹی میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے کا الزام ہے۔

ٹیکساس سٹیٹ پولیس نے آسٹن کی یونیورسٹی آف ٹیکساس میں متعدد مظاہرین کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے۔

CNN  کی آسٹن نیوز ٹیم نے پیر کی سہ پہر کم از کم 6 طلباء مظاہرین کی گرفتاری کی رپورٹ دی ہے۔

یونیورسٹی آف ٹیکساس کے کیمپس میں مظاہرے دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئے ہیں اور پولیس افسران کے ایک گروپ نے مظاہرین کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

امریکی پولیس نے پیر کو یونیورسٹی آف جارجیا کے 25 طلباء کو گرفتار کر لیا تھا، جبکہ فلسطینیوں کے حامی اور اسرائیل مخالف طلباء کی آواز دبانے اور گرفتار کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔