ارنا کے مطابق پروفیسر ڈیوڈ یعقوبیان نے اس انٹرویو میں کہا کہ ایران کا ڈیٹرینس واضح طورپر اور موثر انداز میں قانونی وار سے شروع ہوا اور صیہونزم نیز امریکی امپیریلزم سے براہ راست مقابلے میں ثابت ہوگیا۔
انھوں نے کہا کہ اس جواب سے صیہونزم اور امپریلزم کے تاریخ کے کوڑے دان میں ڈالے جانے کے عمل میں تیزی آئے گی۔
پروفیسر ڈیوڈ یعقوبیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا کے گستاخ ترین اور مستکبرترین بدمعاشوں کے مقابلے میں اپنی استقامت سے بشریت پر احسان کیا ہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ہسٹری کے اس پروفیسر نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ ایران کے اپنے تیار کردہ سیکڑوں ڈرون اور میزائل آپریشن وعدہ صادق میں فائر کئے گئے اور ان میزائلوں نے اسرائیل کے ڈیفنس سسٹم کی کئی لیئر کو توڑ کر صیہونی حکومت کے اس فوجی مرکز کو براہ راست نشانہ بنایا جہاں سے دمشق میں ایرانی کونسلیٹ پر حملہ کیا گیا تھا۔
انھوں نے اس انٹرویو میں کہا کہ دمشق میں کونسلیٹ پر اسرائيل کے مجرمانہ حملے کا ایران کی جانب سے براہ راست جواب، غاصب صیہونی حکومت کے پیکر پر جوابی وار لگنے کے نئے دور کا آغاز ہے ۔
انھوں نے کہا کہ مختصر یہ کہ اب امریکا، اسرائيل اور برطانیہ جیسے ملکوں کے استثنا کا دور ختم ہوگیا ۔