محمد اسلامی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا: ایران، جے سی پی او اے کے سلسلے میں اسٹریٹجک قانون کا تابع ہے۔ اگر مغربی ملک اپنے وعدوں پر عمل کريں تو ہم بھی عمل کريں گے۔
انہوں نے بدھ کے روز کابینہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی کے اس بیان پر کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں ابہام ہے کہا: ایران کے ایٹمی امور کی تفتیش کے لئے 120 معائنہ کار موجود ہیں جن مین کچھ ایران میں تعینات رہے ہيں اور کچھ آتے جاتے رہے ہیں اور معاہدے کے مطابق وہ پہلے سے اطلاع دے کر یا پھر اچانک ہی ایران کی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی ایسی سرگرمیوں کو قبول نہيں کرے گا جس سے ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کو نقصان پہنچے۔
محمد اسلامی نے کہا: آئی اے ای کے ساتھ تعاون اور اس کی طرف سے نگرانی جاری ہے اور جلد ہی گروسی ایران کا دورہ کریں گے ۔ اگر وہ اپنے وعدوں پر عمل کريں تو ہم بھی ایٹمی معاہدے کے دائرے میں اپنے وعدوں پر عمل کريں گے۔