جنرل عبد الرحیم موسی نے بدھ کے روز آرمی ڈے کی مناسبت سے پريڈ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم ممکنہ خباثت کے مقابلے کے لئے الرٹ ہیں اور آج ہم نے پورے ملک میں جو دکھایا ہے وہ ہماری طاقت کی ایک جھلک تھی اور وہ ساز و سامان جو الرٹ کی صورت حال کے لئے استمعال ہو رہے ہيں، پریڈ میں پیش نہيں کئے گئے۔
فوج کے کمانڈر نے مزيد کہا: ہمارے ملک کے مفادات پر کئے جانے والے ہر حملے کا مضبوط اور پچھتانے پر مجبور کرنے والا جواب دیا جائے گا اور اگر دشمن کوئي قدم اٹھاتا ہے تو ہم زيادہ خطرناک ہتھیاروں سے جواب دیں گے۔
جنرل موسوی نے کہا: اس وقت مورچوں میں ہمارے فوجی دفاع کے لئے پوری طرح سے آمادہ ہيں تاکہ دشمن کے کسی بھی ممکنہ حملے کا مقابلہ کر سکیں۔