کم سے کم 9 ایرانی میزائلوں نے 2 اسرائیلی اڈوں کو نشانہ بنایا
تہران (ارنا ) ایک سینئر امریکی اہلکار نے اتوار کی رات اے بی سی نیٹ ورک کو بتایا اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام سے گزرنے والے کم از کم 9 ایرانی میزائلوں نے 2 اسرائیلی فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا اور انہیں نقصان پہنچا۔
مذکورہ اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران کے 5 بیلسٹک میزائل اسرائیل کے نواتیم ایئر بیس پر گرے اور ایک C-130 ٹرانسپورٹ طیارے کو نقصان پہنچا۔
ان کے مطابق 4 دیگر بیلسٹک میزائل بھی نقب ایئر بیس پر گرے تاہم اس کے نقصان کی کوئی رپورٹ تاحال ہمارے سامنے نہیں آئی ہے۔