تہران-ارنا- المیادین نے اسرائيلی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائيل میں بڑے پیمانے پر بجلی سپلائي رک گئ ہے۔

تل ابیب میں ایسے حالات میں بجلی کی سپلائی کاٹ دی گئي ہے کہ جب صیہونی میڈیا نے بتایا ہے کہ تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں ۔ مظاہرین قبل از وقت انتخابات اور قیدیوں کی رہائي کے لئے معاہدے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

صیہونی حکومت میں حزب اختلاف کے رہنما " یائير لاپید" نے صیہونی آباد کاروں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ آج رات ہونے والے مظاہرے میں وسیع پیمانے پر شرکت کریں۔

لاپید نے اس سے قبل بھی بارہا، نیتن یاہو کی شدت پسند کابینہ کو تحلیل کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حالیہ ہفتوں میں مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف مسلسل مظاہرے ہو رہے ہيں۔