غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 153 افراد شہید اور 60 زخمی ہوئے۔
نئے شہداء سمیت غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت میں 7 اکتوبر 2023 سے لے کر آج تک شہداء کی تعداد 33 ہزار 360 ہو گئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 75 ہزار 993 ہے۔