فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم کے 6 واقعات میں 63 فلسطینی شہریوں کو شہید اور 94 کو زخمی کیا۔
ان شہداء سمیت 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کی جارحیت کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 32 ہزار 845 اور زخمیوں کی تعداد 75 ہزار 392 تک پہنچ گئی ہے۔