تہران (ارنا) مقبوضہ فلسطین کے مکین اتوار کی شب نیتن یاہو کے گھر کے سامنے احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین پر تل ابیب کی پولیس فورسز نے حملہ کر دیا۔

صیہونی ذرائع کے مطابق، ہزاروں مظاہرین کنیسٹ کے سامنے جمع ہوئے اور وہ  نتن یاہو کے استعفے اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر رہے تھے۔ تل ابیب کی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے لاپڈ نے کہا کہ نیتن یاہو صرف ایک چیز کے بارے میں سوچ رہے ہیں، اور وہ ہے وزیراعظم کی کرسی۔

انکا کہنا تھا کہ انتخابات حکومت کو مفلوج نہیں کریں گے، کیونکہ صیہونی حکومت پہلے ہی مفلوج اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

صیہونی چینل 12 کے مطابق پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا ہے۔