سانا کے مطابق، شام کے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں صیہونی فضائی حملے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
شام کے سرکاری ذرائع نے اتوار کی شب اطلاع دی کہ ملک کی فضائی دفاعی فوج نے دمشق کے اطراف میں صیہونی حملوں کو پسپا کر دیا۔
صیہونی حکومت کے فضائی حملے ایسے وقت میں ہورہے ہیں جب شام کی حکومت نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو متعدد بار خطوط بھیج کر ان حملوں کو روکنے کی اپیل کی ہے۔
حالیہ برسوں میں صیہونی فوج نے شام کے مختلف علاقوں پر بارہا فضائی حملے کیے ہیں، جنمیں سے اکثر حملوں کو دمشق کے فضائی دفاع کی بروقت مداخلت سے پسپا کر دیا گیا۔