تہران (ارنا) صیہونی ذرائع ابلاغ نے پیر کی صبح بتایا کہ ایلات کی بندرگاہ پر ایک بحری اڈے کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

صیہونی  اخبار ھیوم نے لکھا ہے کہ بحری اڈے پر ڈرون حملہ اسوقت ہوا جب ایلات کے آسمان پر  ایک اڑتی ہوئی چیز کو روکنے کی کوشش کی گئی۔

صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مشرقی ایلات میں ایک مشکوک چیز دیکھی جو اس علاقے کی خلیج میں گر گئی اور ایک عمارت کو نقصان پہنچا۔

البتہ صیہونی چینل 12 نے دعویٰ کیا ہے کہ مشکوک چیز گرنے سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔