تہران - ارنا - اتوار کی صبح نیوز ذرائع نے پہلی بار شمالی غزہ میں انسانی امداد لے جانے والے ٹرکوں کے داخلے کی خبر دی ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گيا ہے کہ چار ماہ کے دوران پہلی بارانسانی امداد ٹرکوں کے ذریعے غزہ پہنچی ہے۔

بعض ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ 13 ٹرک آٹا لے کر شمالی غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔

اس سے قبل غزہ کی پٹی کے شمال اور مرکز کے علاقوں میں امداد فضائی راستے سے بھیجی جاتی تھی۔