تہران-ارنا- عراق کی اسلامی مزاحمت نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تل ابیب کے بن گورين ہوائي اڈے پر ڈرون حملہ کیا گيا ہے۔

جاری ہونے والے بیان میں  کہا گیا ہےکہ یہ حملہ غزہ کے عوام کی حمایت کے تسلسل میں کیا گیا ہے  اور اس طرح کے حملے جاری رہيں  گے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت کے بیان  میں مزيد کہا گيا ہے: غاصبانہ قبضے کے خلاف جد و جہد اور غزہ کے عوام کی حمایت نیز غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے جاری قتل عام کے جواب میں منگل کی صبح ہم نے صیہونی حکومت کے بن گورین ہوائي اڈے پر ڈرون سے حملہ کیا۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے گزشتہ جمعرات کی رات بھی بتایا تھا کہ اس نے الجلیل کے راش پینا ہوائي اڈے میں واقع صیہونی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

گزشتہ اتوار کو بھی حیفا بندرگاہ پر صیہونی حکومت کے ایک کیمیکل کارخانے کو عراق کی اسلامی مزاحمت نے نشانہ بنایا تھا۔

غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے وسیع  حملے 7 اکتوبر سے جاری ہيں اور فلسطینی عوام کی مزاحمت کے دوران اس وحشیانہ حملے میں اب تک31ہزار  سے زائد لوگ شہید ہو چکے ہيں۔

صیہونی حکومت کو اپنی ناجائز تاریخ کے 75 برسوں کے دوران پہلی بار اسلامی مزاحمتی فرنٹ کی کئ تنیظموں کی جانب سے ایک ساتھ حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس نے جن مقاصد کا اعلان کیا تھا ان میں سے ایک بھی مقصد پورا نہيں ہوا ہے۔