اجراء کی تاریخ: 11 مارچ 2024 - 20:08

اسلام آباد-ارنا- پاکستان کی رؤیت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے روز غروب کے وقت چاند نظر آیا ہے جس کی بناء پر منگل کے روز پاکستان میں پہلی رمضان ہے۔

مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے پیر کے روز پیشاور میں  رؤیت ہلال کمیٹی  کے نشست کے اختتام پر ایک پریس کانفرنس میں کہا: پاکستان کے مد نظر علاقوں میں رؤیت ہلال کی تصدیق ہو گئي ہے  لہذا کل منگل کے روز پہلی ماہ رمضان ہے۔

پاکستان میں ماہ رمضان بڑی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے اور عوام اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

رمضان کے مہینے میں پاکستان میں دیگر مذاہب کے لوگ بھی روحانیت کی طرف زيادہ توجہ کرتے ہيں