تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے بتایا ہے کہ سیستان و بلوچستان میں سیلاب سے متاثروں نے اپنا امدادی سامان پاکستان میں سیلاب سے متاثر افراد کو بھیج دیا۔

صدر سید ابراہیم رئيسی نے ایک تقریر میں بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے معائنے کے لئے جب وہ سیستان و بلوچستان گئے تو وہاں کے لوگوں نے انہيں بتایا کہ امدادی سامان انہوں نے پاکستان کے سیلاب سے متاثر افراد کو بھیج دیا۔

صدر سید ابراہیم رئيسی نے کہا:

"ابھی جو میں سیستان و بلوچستان گيا تھا سیلاب کی وجہ سے میں گاؤں والوں سے ملنے گیا تووہاں لوگوں نے کہا کہ ہم ہلال احمر اور مختلف اداروں کا کہ جنہوں نے ہمیں امدادی پیکٹ دیئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہيں لیکن یہ سامان چونکہ  ہماری ضرورت سے زيادہ تھے اس لئے وہ سامان ہم نے سرحد پار بھیج دیئے یعنی پاکستان کے عوام کو کیونکہ وہ لوگ بھی سیلاب کا سامنا کر رہے ہيں لیکن ہمیں نقصان نہيں ہوا ہے اتنا،  مطلب ہمارے گھر محفوظ ہیں لیکن ان کے گھر بھی تباہ ہو گئے اور کچھ لوگوں کی جان بھی گئي ہے تو ہم نے سوچا کہ ان کی حالت ہم سے زيادہ خراب ہے اس لئے آپ نے جو امداد کی تھی وہ  انہيں دے دی۔"

صدر ایران نے مزید  کہا:

" غور کریں!  ایسے لوگ بھی ہیں جو سرحد پر زندگي گزار رہے ہيں، ضرورت مند ہيں لیکن انہيں محسوس ہوا کہ سرحد کے اس طرف زیادہ ضرورت مند لوگ ہيں تو امدادی سامان وہاں دے دیا۔ "