اسلام آباد سے ارنا کے مطابق پولیس نے پیشاور میں ہونے والے دھماکے میں 2 لوگوں کے مارے جانے اور ایک کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکہ خودکش ہو سکتا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے پیشاور دھماکے کی مذمت کی ہے۔
ابھی تک کسی تنظیم نے اس دھماکے ذمہ داری قبول نہيں کی ہے تاہم گزشتہ 2 برسوں کے دوران تحریک طالبان پاکستان نے سیکوریٹی فورس کے خلاف حملے تیز کر دیئے ہیں اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے اکثر دھماکوں اور مسلحانہ حملوں کی ذمہ داری وہ لیتی رہی ہے۔