المیادین نیوز چینل نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج نے غزہ کے الشیخ رضوان علاقے پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
ادھر صیہونی فوجیوں نے شمالی غزہ میں ایک فلسطینی ماہیگیر کو بھی گولی مار کر شہید کردیا۔
صیہونی فوج نے خان یونس میں متعدد رہائشی عمارتوں کو دھماکہ خیز مواد سے زمیں بوس کردیا۔
خان یونس کے حمد ٹاؤن میں پناہ لئے متعدد فلسطینی شہری بھی صیہونیوں کی بمباری میں شہید اور زخمی ہوئے۔
غزہ پٹی کے مرکز میں قائم کئے گئے النصیرات کیمپ پر بھی صیہونیوں نے بمباری جاری رکھی جس کی زد میں آکر متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔
ادھر جہاد اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ غزہ شہر کے الزیتون محلے میں موجود متعدد صیہونی فوجیوں اور ان کے وسائل کو سرایا القدس بریگیڈ نے نشانہ بنایا ہے۔
اس مارٹر حملے میں متعدد صیہونی فوجی نشانہ بنے تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے حسب معمول ہلاکتوں اور زخمیوں کی کوئی بھی خبر شایع ہونے نہیں دی جا رہی ہے۔