حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ فلسطینی عوام اور مزاحمت کی حمایت جاری رکھتے ہوئے ہمارے مجاہدوں نے آج دوپر ایک بج کر 55 منٹ پر الراھب چھاونی میں صیہونی فوجیوں کی ایک ٹیم پر راکٹ سے حملہ کیا۔
حزب اللہ نے جمعرات کی رات بھی شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجیوں پر حملہ کیا تھا ۔
اس حملے میں صیہونی فوجیوں کو الکرنتینا پہاڑی پر دو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گيا تھا۔
واضح رہے حزب اللہ کے جیالوں نے 8 اکتوبر سے ہی صیہونیوں کے خلاف کارروائي شروع کر دی تھی۔ غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں حزب اللہ کی اس کارروائیوں کے بارے میں صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ شمال میں حزب اللہ کو برتری حاصل ہے اور اسرائيلی فوج اس کے جال میں پھنس گئی ہے۔