صدر رئیسی نے اپنے اس پیغام میں ایران اور پاکستان کے گہرے تاریخی اور ثقافتی رشتوں کا ذکر کیا اور لکھا کہ دونوں ملکوں کے شایان شان تعلقات کے لئے، استحکام اور تقویت پہنچانے والے قدم اٹھائے جائیں گے۔
میاں شہباز شریف کے نام صدر سید ابراہیم رئیسی کے پیغام میں آیا ہے کہ ہمسایہ اور برادر ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں تقویت اور توسیع اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی میں شامل ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی نئی حکومت اس ملک کی ترقی و پیشرفت کی جانب قدم آگے بڑھائے گی۔
صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنے اس پیغام میں پاکستان کے عوام اور نئی حکومت کی کامیابی کی دعا کی۔