الجزائر گئے صدر ایران سید ابراہیم رئيسی نے اس ملک کے اپنے ہم منصب سے ملاقات کے بعد ایک بیان دیا ہے۔

صدر ایران نے کہا ہے :

ایران و الجزائر غزہ کے بارے میں مشترکہ  موقف رکھتے ہيں۔
فتح غزہ میں فلسطین کی ہوگي۔
ایران و الجزائر کا یہ کہنا ہے کہ غزہ میں صیہونی حکومت جنگي جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ جیت تو فلسطینی قوم کی ہوگي اور یقینی ہار صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے انتظار  میں ہے۔