اسامہ حمدان نے العربی ٹی وی چینل سے ایک گفتگو میں کہا: ہمیں قاہرہ کے دورے کی دعوت دی گئي ہے اور مجھے جنگ بندی کے بارے میں جواب دینے کے لئے ہمارے ایک وفد کی روانگي کے بارے میں میڈیا کی خبروں سے ہمیں حیرت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا: امریکہ جس طرح کا موقع اختیار کر رہا ہے اس سے صیہونی حکومت کو اپنے جرائم جاری رکھنے کا موقع مل رہا ہے ۔
حماس کے اس سینئیر رہنما نے کہا: صیہونی حکومت جنگ بندی نہيں چاہتی اور وہ محاصرے اور بھوک کے ذریعے ہمارے لوگوں کا قتل عام جاری رکھے ہے۔
حمدان نے کہا: آج اتوار کو اور کل قاہرہ میں مذاکرات کا نیا دور شروع ہوگا اور ہم ایسے نتیجے کے خواہاں ہيں جس سے ہماری قوم کو خوشی حاصل ہو۔
واضح رہے 7 اکتوبر کو فلسطین کی مختلف تنظیموں نے الاقصی طوفان نام سے صیہونی حکومت کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کیا تھا۔
45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔
7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے۔