اسلام آباد-ارنا- پاکستان میں عام انتخابات کے 17 دنوں بعد مسلم لیگ ن نے پنجاب میں فتح کے بعد حکومت تشکیل دی ہے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو پنجاب کا وزیر اعلی بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا ۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے نئے اراکین نے حلف اٹھایا تھا اور اس کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدوار کو اسپیکر کے طور پر چن لیا گيا۔

پنجاب میں مسلم لیگ ن کو سب سے زیادہ سیٹیں ملی تھیں اور دوشنبہ کو نئے اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان کے سابق وزير اعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کا نام وزآرت اعلی کے لئے پیش کیا جسے منظور کر لیا گیا۔

50 سالہ مریم نواز مسلم لیگ ن کی نائب سربراہ اور نواز شریف کی سیاسی وارث ہیں۔