حزب اللہ لبنان نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ بریتال قصبے کے رہنے والے احمد محمد العفی عرف " محمود" بیت المقدس کی راہ میں شہید ہو گئے ہیں۔
جنوبی لبنان میں ہی حسین علی الدیرانی عرف ابو علی بھی شہید ہو گئے جو بقاع کی قصر نبا بستی کے رہنے والے تھے۔
اس سلسلے میں حزب اللہ نے اپنے بیان میں مزید تفصیلات نہیں بتائي ہیں۔
حزب اللہ کے جیالوں نے 8 اکتوبر سے ہی صیہونیوں کے خلاف کارروائي شروع کر دی تھی۔
غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں حزب اللہ کی اس کارروائیوں کے بارے میں صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ شمال میں حزب اللہ کو برتری حاصل ہے اور اسرائيلی فوج اس کے جال میں پھنس گئی ہے۔