تہران/ ارنا- نائـب وزیر پیٹرولیم احمد اسدزادہ نے کہا ہے کہ الجزائر میں گیس برآمد کرنے والے ممالک کا ساتواں سربراہی اجلاس جی ای سی ایف منعقد ہونے والا ہے جس میں صدر سید ابراہیم رئیسی بھی شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ رکن ممالک کے مفادات کے تحفظ کے لئے مناسب اسٹریٹیجی اور پالیسی کے سلسلے میں تہران کے موقف کی تشریح، رکن ممالک کے ساتھ تعاون، گیس کی صنعت میں سرمایہ کاری اور جی ای سی ایف رکن ممالک کے سربراہوں کے ساتھ ملاقات، صدر مملکت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

احمد اسدزادہ نے کہا کہ جی ای سی ایف کے اجلاس کے ذریعے موثر گفتگو، دنیا کے موجودہ حالات اور مستقبل پر غور کرنے اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافے کا موقع بھی فراہم ہوگا۔

نائب وزیر پیٹرولیم احمد اسدزادہ نے کہا کہ سربراہی اجلاس سے پہلے رکن ممالک کے وزرائے پیٹرولیم کے اجلاس طے ہیں اور اس دوران سربراہی نشست کے اسناد بھی تیار کئے جائیں گے اور افریقی توانائی کے کمیشن اور آسیان تنظیم اور مشرقی ایشین ممالک کے اقتصادی تحقیقاتی مرکز کے مابین سمجھوتے پر بھی دستخط کیا جائے گا۔