انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کے سپوتوں کے اس کامیاب تجربے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بڑی کامیابی کے نتیجے میں ہماری بحری طاقت کا دائرہ وہاں تک جائے گا جہاں تک ہم مناسب سمجھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے جہاز دنیا کے کسی بھی کونے تک جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اب جبکہ ان جہازوں پر دورمار بیلسٹک میزائل نصب کردئے گئے ہیں تو ہماری سلامتی کو متاثر کرنے کی کوشش کرنے والی دشمن طاقتوں کے لئے کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بحریہ کے ڈرون طیاروں، کروز میزائلوں اور بحری اہداف پر دقیق وار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں سے لیس ہونے سے ہمارے ترقی یافتہ سسٹموں کے پیچیدہ مجموعے کی عکاسی ہوتی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف جنرل حسین سلامی نے دشمنوں کو خبردار کیا کہ کسی بھی سازش اور حماقت آمیز اقدام کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کا ردعمل انتہائی شدید ہوگا اور سپاہ پاسداران بھی بڑی طاقتوں کو اپنے استحکام، طاقت اور عزم کا مزہ چکھانے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔