لبنان کے العہد بیس کے حوالے سے، مذکورہ ویڈیو میں Sky Lark UAV کی مکمل تفصیلات بشمول رفتار، پرواز کا دورانیہ، وزن، لانچنگ سسٹم، اونچائی، پروں کا پھیلاؤ، پرواز شروع کرنے کا نظام اور دیگر تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔
ہفتہ کی شام حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ شکار ہونے والا ڈرون تکنیکی لحاظ سے اچھی حالت میں ہےاور اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
حزب اللہ نے جل العلام بیس کو بھی میزائل حملوں سے نشانہ بنایا۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی اڈے پر حملے کو دکھایا گیا ہے۔
اس فلم میں صیہونی فوج کے المالکیہ اڈے کے قرب و جوار کو حزب اللہ کے میزائل اور راکٹ حملے کا نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے۔