فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں 16 نئے جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس کے نتیجے میں 117 افراد شہید اور 152 زخمی ہوئے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مزید 117 افراد کی شہادت کے بعد 7 اکتوبر سے جاری صیہونی حکومت کی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 64 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 67,611 تک پہنچ گئي ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ بہت سے شہدا کی لاشیں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے یا سڑکوں کے کنارے پڑی ہیں اور صہیونی جارحیت کی وجہ سے امدادی ادارے انہیں اسپتال منتقل کرنے کے قابل نہیں ہیں۔