کتائب حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل ابو حسین الحمیداوی نے امریکی دہشت گردی میں ابو باقر السعدی کی شہادت پر ملت اسلامیہ اور عراق کے عوام کو تعزیت پیش کی۔
ادھر عراق کی النجبا تحریک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے جرائم کی سزا ضروری دی جائے گی اور مناسب وقت اور موقع پر امریکہ کو اس حملے کا جواب دیا جائے گا۔
بیان میں عراقی حکومت کے رویے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا گيا ہے کہ اس نے ملک کی فضاؤں میں امریکی ڈرون طیاروں کو بلا روک ٹوک اڑان بھرنے کی اجازت کیوں دے رکھی ہے۔
النجبا تحریک کے بیان میں کہا گيا ہے کہ اگر امریکی طیاروں کوعراق کی فضاؤں میں آزادانہ پروازیں بھرنے سے نہ روکا گيا ہے کہ ایسے واقعات آئندہ بھی پیش آسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی ڈرون طیارے نے بدھ اور جمعرات کی درمیان رات بغداد میں ایک گاڑی کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے کمانڈر ابوباقر الساعدی شہید ہوگئے۔