رضا فتوحی نے ایک سمینار میں کہا: آج پوری دنیا میں فوڈ سیکوریٹی کو بے حد اہمیت حاصل ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی بانی انقلاب اسلامی اور رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے بیانات میں زراعت کو سرفہرست رکھا ہے اور ہمیں ماضی کے مقابلے زیادہ اہمیت کے ساتھ فوڈ سیکوریٹی پر توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے ایران کی طرف سے دوسرے ملکوں میں زراعت کے منصوبے کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تحقیقات سے یہ ثابت ہو گيا ہے کہ پوری دنیا میں موسم اور زمین کی نوعیت ایک جیسی نہيں ہے اور ہمارے ملک کے اندر بھی یہی صورت حال ہے اس لئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری سے ہمیں ایسا حالات پیدا کرنے چاہیں جن میں ہمارے لئے دوسرے ملکوں کے مناسب موسم اور زراعتی زمینوں سے ہم اپنے ملک کے لئے فائدہ اٹھائيں۔