المسیرہ ٹیلی ویژن کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ نے منگل کی صبح سویرے مشرقی شہر صعدہ پر تین بار بمباری کی۔
حملے کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔
اس سے پہلے پیر کو امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے صوبہ الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی تھی۔
امریکہ اور برطانیہ پچھلے کئی روز سے یمن کے مختلف علاقوں کو تواتر کے ساتھ جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
یہ حملے بحیرہ احمر میں اسرائیلی یا اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کی رفت آمد پر یمن کی جانب سے عائد پابندی ختم کرانے کی غرض سے کیے جار ہے ہیں۔
یمن کی مسلح افواج نے غزہ کی جنگ بند کرانے کی غرض سے بحیرہ احمر کو اسرائیلی اور اسرائيلی بحیری جہازوں کے لیے بند کردیا ہے جس کی وجہ سے صہیونی حکومت کو شدید اقتصادی دباؤ کا سامنا ہے۔