ایک یمنی عہدیدار نے الجزیرہ ٹی وی کو بتایا کہ یمن کے شمال میں صعدہ شہر کے مشرق میں انصار اللہ کے ایک اڈے کو امریکہ اور برطانیہ نے جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
گزشتہ چند گھنٹوں میں یمن پر یہ تیسرا امریکی حملہ ہے۔
چند گھنٹے قبل خبری ذرائع نے یمنی سرزمین پر تازہ امریکی حملوں کی خبر دی تھی۔
دوسری جانب خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے ایک امریکی فوجی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ اپنے دفاع میں کیا گیا۔
جمعے کی شام کو میڈیا ذرائع نے یمن کے صوبہ حجہ کے علاقوں پر امریکی اور برطانوی فضائی حملوں کی اطلاع دی۔
یمن کی تنظیم انصار اللہ کی ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ جارح امریکی برطانوی اتحاد نے صوبہ حجہ پر فضائی حملہ کیا ہے۔
ایک یمنی سیکورٹی عہدیدار نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اور برطانوی جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
ارنا کے مطابق، امریکہ اور برطانیہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے بعد 21 جنوری کی صبح یمن میں انصار اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
یہ حملے یمنی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی مزاحمت کی حمایت میں گزشتہ ہفتوں کے دوران بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب کے راستے اسرائيل جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے بعد کیے گئے۔
یمنی فوج نے کا کہنا ہے کہ جب تک اسرائیلی حکومت غزہ پر اپنے حملے بند نہیں کرتی وہ اس حکومت کے جہازوں یا بحیرہ احمر سے مقبوضہ فلسطین کی طرف جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رکھیں گے۔
یمنی فوج نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں دیگر بحری جہازوں کے لیے جہاز رانی پر کوئی پابندی نہیں ہے اور وہ اس آبی راستے کو استعمال کرسکتے ہیں ۔