تہران/ ارنا، عالمی مالیاتی فنڈ نے سن 2023 کے سلسلے میں اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران کی معیشت نے اس سال 5/4 فیصد ترقی کی ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق، سن 2022 میں ایران کی معاشی ترقی کی شرح 3.8 فیصد تھی جس میں قابل ذکر اضافہ دکھائی دیا ہے۔

ایران کی معاشی ترقی کی شرح میں ایسے حال میں اضافہ ہوا ہے کہ عالمی معاشی ترقی کی اوسط شرح میں اسی مدت میں کمی دکھائی دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق دنیا کی معاشی ترقی کی اوسط شرح اس وقت 3.1 فیصد ہے جبکہ ترقی یافتہ ممالک کی معیشت میں محض 1.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  

سن 2023 کے دوران ترقی پذیر ممالک کی معیشت میں 1.4 فیصد ترقی دکھائی دی گئی ہے۔

مغربی ایشیائی ممالک کی معیشت میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سعودی عرب کی معاشی ترقی منفی 1.1 فیصد رہی۔