اجراء کی تاریخ: 27 جنوری 2024 - 21:13

تہران-ارنا-عراق میں امریکی چھاونی عین الاسد پر ہفتے کی شام ایک بار پھر حملہ کیا گيا۔

خبروں کے مطابق یہ حملہ عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نے ڈرون سے کیا ہے۔

ہفتے کی شام ہی شام کے کونیکو گیس فیلڈ میں امریکہ کی غیر قانونی چھاونی پر عراقی مزاحمت نے میزائل سے حملہ کیا تھا۔

واضح رہے غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز اور رہائشی علاقوں پر صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری کے بعد علاقے کے مزاحمتی فرنٹ نے غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کا عزم کیا۔

اس تناظر میں عراق کی مزاحمتی تنظیموں نے بھی اب تک عراق و شام میں امریکی چھاونیوں پر 100 سے زائد حملے کئے ہيں تاکہ امریکہ کی سمجھ ميں یہ بات آ جائے کہ غزہ کے عوام کے قتل عام میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کی قیمت کافی بھاری ہوگي۔