پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم، ایران میں پاکستان کے سفیر کی تعیناتی کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے ہيں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں جنوبی ایشیا کے امور کے ذمہ دار سید رسول موسوی نے بتایا ہے کہ ایران و پاکستان کے سفراء اپنے اپنے مشن پر واپس چلے گئے ہيں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو سے اپنی ملاقات کی تصویر پوسٹ کرکے لکھا ہے: جناب مدثر صاحب تہران پہنچ گئے ہيں۔ کچھ ہی گھنٹوں میں ہمارے سفیر جناب امیری اسلام آباد پہنچ رہے ہيں۔
انہوں نے لکھا: دونوں ملکوں کے عوام اور حکام، ہیمشہ کی طرح اچھے تعلقات کی بحالی سے خوش ہیں۔ موجودہ حالات میں دوستی و برادری میں استحکام کے لئے دونوں ملکوں کے ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری کافی بھاری ہے۔