اجراء کی تاریخ: 24 جنوری 2024 - 19:47
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صوبۂ تہران کے 24 ہزار شہیدوں پر قومی سیمینار کے منتظمین سے ملاقات میں اپنی تقریر میں غزہ کے عوام کی فتح کو یقینی قرار دیتے ہوئے کہا: " اسلامی ملکوں کے حکام کی نا مناسب کارکردگی اور تمام سختیوں کے باوجود، جیسا کہ قرآن مجید میں کہا گیا ہے، خداوند عالم با ایمان لوگوں کے ساتھ ہے اور جس کے ساتھ خدا ہوتا ہے، کامیابی اس کی ہوتی ہے۔ "