تہران (ارنا) غزہ کی پٹی میں جنگ سے واپس آنے والے ایک صیہونی فوجی نے اس جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے نفسیاتی دباؤ کی وجہ سے تل ابیب میں اپنے ایک دوست کو قتل کر دیا۔

صیہونی حکومت کے چینل  12کی رپورٹ کے مطابق، ایک صیہونی فوجی نے جو کہ غزہ کی جنگ سے ابھی واپس آیا تھا، نفسیاتی دباؤ کی وجہ سے مقبوضہ علاقوں کے مرکز میں واقع تل ابیب کے اپارٹمنٹس میں اپنے ایک دوست کو گولی مار دی۔ قاتل اور مقتول دونوں کی عمریں 25 سال ہیں جبکہ قاتل کے پاس لائسنسڈ ہتھیار تھا۔

اس صہیونی نیٹ ورک کے مطابق غزہ میں مجرمانہ کارروائیوں کو انجام دینے سے صیہونی حکومت کے فوجیوں کو نفسیاتی دباؤ کا سامنا ہے۔

اس سے قبل بھی ایک فوجی نے، جو ابھی غزہ کی جنگ سے واپس آیا تھا، نفسیاتی مسائل کی وجہ سے ٹرین میں اپنے ساتھیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

غزہ کی پٹی میں جنگ سے رہائی پانے والے ہزاروں صیہونی فوجی جنگ چھوڑنے کے بعد نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں صہیونی ویب سائٹ "والہ" نے ایک تحقیق شائع کی تھی جس کی بنیاد پر اسرائیلی حکومت کے 1600 فوجی اور افسران جنگی صدمے کا شکار ہیں اور اس تحقیق کے مطابق ان میں سے کم از کم 250 جنگ سے فارغ ہو چکے ہیں۔ .