یمن کے المسیرہ نیٹ ورک کے مطابق "فلسطین کی حمایت اور امریکہ دہشت گردی کی جڑ ہے" کے عنوان سے منعقدہ ان مظاہروں میں لاکھوں یمنی شہری شریک تھے۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں یمن اور فلسطین کے پرچموں کے علاوہ انصار اللہ کے رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔
صعدہ اور منبہ شہروں میں ہونے والے ان مظاہروں کے شرکا نے یمن پر امریکی اور برطانوی حملوں کی مذمت میں نعرے لگائے اوریمن کی انقلابی تحریک انصار اللہ کا نام نہاد دہشت گردی کی فہرست میں ڈالے جانے کے امریکی فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
شدا اور صنعا سمیت یمن کے دیگر شہروں سے بھی ایسے ہی مظاہروں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔