صیہونی اخبار معاریو نے بتایا ہے کہ حیفا بندرگاہ کے قریب تیل کی ریفائنری میں شدید دھماکہ ہوا ہے۔
حیفا ریفائنری کے عہدیداروں نے دعوی کیا ہے کہ دھماکہ کارخانے کے اندر ہوا ہے اور اس سے کسی کو کوئي خطرہ نہيں ہے۔
ابھی اس سلسلے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
عراق کی اسلامی مزاحمت نے گزشتہ اتوار کو حیفا بندر گاہ پر میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی ۔
لبنان کی اسلامی مزاحمت بھی اب تک کئي بار حیفا کو نشانہ بنا چکی ہے۔