سید کمال خرازی نے جنوبی افریقہ کی جانب سے صیہونی حکومت کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں مقدمے کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: جنوبی افریقہ نے اس ملک پر نسل پرستوں کی حکومت کے دوران یورپ کے سفید فاموں کے مقامی سیاہ فاموں پر مظالم کا خود تجربہ کیا ہے اس لئے انہيں فلسطینیوں کے خلاف اسرائل کی نسل پرست حکومت کے جرائم کا بخوبی اندازہ ہے اور اسی لئے انہوں نے اسرائيل کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں شکایت کی ہے تاکہ نسلی تصفیہ کے روک تھام اور اس پر سزا کے بین الاقوامی کنونشن کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے۔
انہوں نے کہا: اب یہ تمام ملکوں خاص طور پر اسلامی ملکوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ فلسطینیوں کا دفاع کرتے ہوئے، جنوبی افریقہ کے اس ذمہ دارانہ قدم کی حمایت کریں جیسا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی گزشتہ روز اس قدم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔