پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق اور کم از کم 10 زخمی ہو گئے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں پولیس کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے ہیلتھ ٹیم کے اہلکاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے پر مامور تھیں جسکے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق اور کم از کم 10 زخمی ہو گئے۔