صیہونی وزير جنگ یواو گالانت نے کہا: اگلے مرحلے میں غزہ پٹی میں مختلف قسم کا آپریشن ہوگا۔ ہمارے فوجی کچھ دنوں کے لئے اور جب تک ہمارے مقصد پورے نہيں ہو جاتے، غزہ میں ہی رہيں گے۔
انہوں نے زور دیا: اگر ہم ایک واضح فتح حاصل نہیں کر پائے تو ہم مشرق وسطی میں نہيں رہ سکتے۔
واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔
45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔
7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔